اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے ، ؛ڈاکٹر شمائلہ عمر (گریڈ 19) کی ڈیپوٹیشن پر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی کی مدت میں ایک سال کی توسیع ، ڈاکٹر زینب نوشیروانی نرم ہسپتال میں میڈیکل آفیسر ،محمد عارف اسسٹنٹ رجسٹرار انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن مقرر جبکہ محمد شاہد بشیر کی متروکہ وقف املاک بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں بھی توسیع کر دی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جا ری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطا بق لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زینب خالد نوشیروانی (بی ایس-17) کو محکمۂ صحت بلوچستان سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن آف میڈیسن (نرم) اسلام آباد میں میڈیکل آفیسر کے عہدے پر 3 سال کی ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا جبکہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ عمر (گریڈ 19) کی ڈیپوٹیشن پر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی جو کہ 27 دسمبر 2025 سے شمار ہو گی۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...