غیر معمولی AI سرمایہ کاری نے امریکی ٹیرف کے اثرات کم کر دئیے

03 دسمبر ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک) غیر معمولی AI سرمایہ کاری نے امریکی ٹیرف کے اثرات کم کر دئیے۔ امریکا کے بڑھتے ٹیرف کے جھٹکوں کے باوجود مصنوعی ذہانت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری عالمی معاشی نمو کو سہارا دے رہی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کیلئے خطرات موجود، 2025 میں عالمی ترقی 3.2 فیصد رہنے کے بعد 2026 میں قدرے کم ہو کر 2.9 فیصد ہونے کا امکان، اگر امریکا و دیگر بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی بڑھی یا AI توقعات پوری نہ ہوئیں تو عالمی نمو کو سخت دھچکا لگ سکتا ہے۔ او ای سی ڈی نے اپنی تازہ معاشی پیش گوئی میں کہا ہے کہ عالمی معاشی نمو توقعات کے مقابلے میں بہتر رہی ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت میں غیرمعمولی سرمایہ کاری نے امریکی ٹیرف میں اضافے سے پیدا ہونے والے جھٹکوں کو بڑی حد تک کم کر دیا ہے۔