دمام (شاہد نعیم)سعودی کابینہ نے منگل کو نئے مالی سال 2026کے بجٹ کا جائزہ لے کر اس کی منظوری دی ہے۔نئے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 1.15 ٹریلین ریال (310 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے جبکہ اخراجات 1.31 ٹریلین ریال(350 ارب ڈالر) ہیں۔ بجٹ کا متوقع خسارہ 165.4 ارب ریال ہے۔ کابینہ کا اجلاس ولی عہد، وزیراعظم اور اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت دمام میں ہوا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزرا اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ہر ایک اپنی صلاحیت کے مطابق بجٹ میں شامل پروگرام، سٹریٹجی، ترقیاتی اور سماجی منصوبوں پر عملدرآمد کا عہد کریں جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہوں اور شہریوں کے مفادات کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں۔