اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر، وزیراعظم آج پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان بالآخر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی طویل عرصے سے زیر انتظار نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے، اور بولی جمع کرانے کا مرحلہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کیا گیا ہے۔ باخبر حکام نے اس نمائندے کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسی سلسلے میں تمام پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کو آج (بدھ) وزیراعظم ہاؤس میں ایک ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ حکومت اس تاریخی معاملے کو مکمل کرنے کے لیے اپنی اب تک کی سب سے مضبوط کمٹمنٹ ظاہر کر رہی ہے۔ بولی کا عمل 12 سے 15 دسمبر 2025 کے درمیان متوقع ہے۔ ظہرانے کے دوران وزیر اعظم سے توقع ہے کہ وہ پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کا شکریہ ادا کریں گے اور اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور قابلِ پیش گوئی کاروباری ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹریٹجک شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے گی۔
کوئٹہگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے والد حبیب اللہ خان ناصر کو ٹیلی فون کیا انہوں نے...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سمندری وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،...
اسلام آباد دنیا کے کل ایٹمی ذخائر کا82فیصد حصہ صرف روس اور امریکہ کے پاس ہے،روس چار ہزار380امریکا تین...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی مخدوش...
اسلام آ باد آئندہ مالی سال دو ہزار چھبیس، ستائیس کے لیے اہم فصلوں کاہدف تین اعشاریہ چھ فیصد اوردیگر فصلوں...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی قیا دت سے بجٹ امور پر تفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وفاقی...
کراچی ایران پر حملوں سے اسرائیل کی امن مذاکرات میں جگہ بنانے کی کوشش، تل ابیب چاہتا ہے اسے بھی فیصلہ سازی کے...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...