ٹرک ڈرائیور سوتا رہا، جرمن فوج کے گولہ بارود کی بڑی کھیپ چوری

03 دسمبر ، 2025

برلن(نیوز ڈیسک)ٹرک ڈرائیور سوتا رہا، جرمن فوج کے گولہ بارود کی بڑی کھیپ چوری، ٹریلر سے ہزاروں راؤنڈ غائب پائے گئے،حساس کارگو کی نقل و حمل کی تحقیقات جاری، فوجی ترجمان ،جرمن فوج کے لیے بھیجا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود ایک کنٹریکٹر کے ٹرک سے اس وقت چوری ہو گیا، جب ڈرائیور نے مشرقی شہر اگڈے برگ کے قریب رات گزارنے کے لیے گاڑی ایک ہوٹل کے باہر کھڑی کر دی۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ ٹریلر سے ہزاروں راؤنڈ غائب پائے گئے، جس کا پتہ اگلی صبح ڈلیوری کے وقت چلا۔