ایران میں غیر قانونی طور پر داخل 10 افغان شہری فائرنگ سے ہلاک

03 دسمبر ، 2025

کراچی(نیوزڈیسک)افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 10افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کی سکیورٹی کمان کے ترجمان محمد نسیم بدری نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ یہ افراد ’روزگار کی تلاش‘ میں ایران گئے تھے اور پیر کی رات شیخ ابو نصر فراحی بارڈر پوائنٹ کے ذریعے ایران کی حدود میں داخل ہوئے تھے جہاں انہیں فائرنگ کرکے ہلاک دیا گیا۔