اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ/ایجنسیاں)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں‘ بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے‘ یہ ان کا حق تھا جو انہیں ملا‘وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کی اجازت جیل حکام دیتے حکومت نہیںجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ اگر بانی سے ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو تشویش نہ ہوتی۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامدمیرسے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیربرائے سیاسی اموررانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی کی پہلے اہلیہ بشریٰ بی بی اور بعد ازاں عظمیٰ خان سے ایک ایک گھنٹے کی ملاقات کرائی گئی ‘فیملی اور وکلاء سے ملاقات آپ کا حق ہے مگر سیاست نہ کریں‘بانی سے ہدایات لیں گے تو پھر ملاقاتیں بند ہوجائیں گی‘ سپرنٹنڈنٹ جیل نے عظمیٰ خان کو کہا تھا اور شرط رکھی تھی کہ ملاقات کے بعد باہر آ کر پریس کانفرنس نہیں کریں گی‘پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نےکہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے‘بانی سے ملاقات میں مزید ہدایات لیں گے‘تحریک کے لیے مزید لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
اسلام آباد گریڈ 22کے ریٹائر ڈ افسر بی اے ناصر نے بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی میں بطور چیئرمین اپنے عہدے کا...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
واشنگٹن امریکا میں مہنگائی تین سال کی بلند ترین سطح پر ، ٹرمپ کیلئے معاشی چیلنج ،سالانہ افراطِ زر 4.2فیصد تک...
کراچیملک بھر سے 24 گھنٹے کے دوران 462 پروازیں آپریٹ، 68 منسوخ کی گئیں جبکہ 35 میں 1 سے 0 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
لاہور بھارت نے اپنے سینئر سفارت کار ڈاکٹر ستینجل پانڈے کو پاکستان میں نیا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...