انصار عباسی
اسلام آباد :…وفاقی حکومت نے سویلین اور ملٹری قیادت کے درمیان تعلقات میں دراڑ آنے کی قیاس آرائیوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے دعوے ’’بے بنیاد‘‘ اور ’’گمراہ کن‘‘ ہیں۔سابق پرنسپل سیکریٹری ٹوُ پرائم منسٹر اور کابینہ میں قریبی مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور کچھ سیاسی حلقوں میں زیر گردش اِن افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر ایسی باتوں کو مسترد کیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف / چیف آف ڈیفنس فورس (سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن میں اختلافات کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویلین اور ملٹری لیڈرشپ کے درمیان تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جانب ورکنگ ریلیشن شپ پرسکون اور مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ ڈاکٹر توقیر شاہ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ نون لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بڑا احترام کرتے ہیں اور متعدد مواقع پر پیشہ ورانہ رویے، عزم اور قوم کی خدمت کیلئے وہ اُن کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جس سے ان کی ادارہ جاتی ڈھانچے اور فوجی قیادت کیلئے مسلسل حمایت اور عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ کشیدہ تعلقات کے حوالے سے جاری تمام افواہوں اور نوٹیفکیشن میں ہونے والی تاخیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ محض شرارت ہیں اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ صرف کنفیوژن پھیلے وہ بھی اُس وقت جب استحکام اور اتحاد کی ضرورت ہو۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ منتخب حکومت اور فوجی قیادت کے درمیان غیر معمولی طور پر ہم آہنگ تعلق موجود ہے، قومی ترجیحات اور مقاصد کے حصول کیلئے دونوں میں مکمل طور پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے، اور اس کے برعکس کوئی بھی بات بے بنیاد ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
اسلام آباد گریڈ 22کے ریٹائر ڈ افسر بی اے ناصر نے بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی میں بطور چیئرمین اپنے عہدے کا...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
واشنگٹن امریکا میں مہنگائی تین سال کی بلند ترین سطح پر ، ٹرمپ کیلئے معاشی چیلنج ،سالانہ افراطِ زر 4.2فیصد تک...
کراچیملک بھر سے 24 گھنٹے کے دوران 462 پروازیں آپریٹ، 68 منسوخ کی گئیں جبکہ 35 میں 1 سے 0 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
لاہور بھارت نے اپنے سینئر سفارت کار ڈاکٹر ستینجل پانڈے کو پاکستان میں نیا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...