اسلام آباد (جنگ رپورٹر )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس، جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے منظوری دیدی۔کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے رولز کے مسودہ کی تشکیل کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، اعلامیہ کے مطابق منگل کے روز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں مختلف سطح پر اہم عدالتی تقرریوں کی سفارشات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان ،جسٹس یحییٰ آفرید ی نے کی، جو کمیشن کے چیئرپرسن بھی ہیں، کمیشن نے متفقہ طور پر سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ،ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، محمد کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارشات منظور کرلیں تاہم کمیشن کے کل اراکین کی اکثریت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج اور سپریم کورٹ کے قائم مقام جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش بھی کر دی، علاوہ ازیں، جوڈیشل کمیشن نے اپنی کل رکنیت کی اکثریت سے آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 175 {A} کی شق (20) کے تحت جوڈیشل کمیشن کے رولز کا مسودہ تشکیل دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں یہ کمیٹی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق حمید نائیک، سینیٹر سید علی ظفر اور احسن بھون، ایڈووکیٹ پر مشتمل ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
اسلام آباد گریڈ 22کے ریٹائر ڈ افسر بی اے ناصر نے بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی میں بطور چیئرمین اپنے عہدے کا...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
واشنگٹن امریکا میں مہنگائی تین سال کی بلند ترین سطح پر ، ٹرمپ کیلئے معاشی چیلنج ،سالانہ افراطِ زر 4.2فیصد تک...
کراچیملک بھر سے 24 گھنٹے کے دوران 462 پروازیں آپریٹ، 68 منسوخ کی گئیں جبکہ 35 میں 1 سے 0 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
لاہور بھارت نے اپنے سینئر سفارت کار ڈاکٹر ستینجل پانڈے کو پاکستان میں نیا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...