اسلام آباد (فاروق اقدس)پاکستان آ رمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر lX کا آغاز ہو گیا ہے، مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری اور باہمی تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق کا اغاز یکم دسمبر 25 20 کو ہوا مشق واریئر lX کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔ منگلا کور کے کمانڈر پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور پاکستان کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ پیشہ وارنہ مہارتوں میں بہتری حاصل کرنا اور جدید جنگی تقاضوں سے متعلق بہترین تجربات کا تبادلہ بھی ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان سالانہ بنیادوں پر ہونے والی انسداد دہشت گردی مشقوں کا نواں سلسلہ ہے دونوں ممالک کے درمیان واریئر آئی ایکس مضبوط عسکری روابط کا عملی مظہر ہے مشقیں خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کیلئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تجدید کرتی ہیں ۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
اسلام آباد گریڈ 22کے ریٹائر ڈ افسر بی اے ناصر نے بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی میں بطور چیئرمین اپنے عہدے کا...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
واشنگٹن امریکا میں مہنگائی تین سال کی بلند ترین سطح پر ، ٹرمپ کیلئے معاشی چیلنج ،سالانہ افراطِ زر 4.2فیصد تک...
کراچیملک بھر سے 24 گھنٹے کے دوران 462 پروازیں آپریٹ، 68 منسوخ کی گئیں جبکہ 35 میں 1 سے 0 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
لاہور بھارت نے اپنے سینئر سفارت کار ڈاکٹر ستینجل پانڈے کو پاکستان میں نیا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...