اسلام آ باد ( رانا غلام قادرنیو زرپورٹر)قومی اسمبلی نے البیرونی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے قیام کے بل 2025 کی کثرت رائے سے منظوری دیدی، اسلام آباد میں غذائی ضیاع کی روک تھام کابل 2025سحر کامران نے ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ،منگل کو البیرونی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے قیام کا بل ہما اختر چغتائی نے سمیع الحسن گیلانی کی جگہ ایوان میں پیش کیا،جے یو آئی ف کی ایم این اے عالیہ کا مران نے بل مخالفت کردی اور بل میں ترامیم پیش کیں جنہیں ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کردیا، وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ نے ترامیم کی مخا لفت کی ،عالیہ کامران نے موقف اختیار کیا کہ 18ویں تر میم کےتحت تعلیم صو بائی سبجیکٹ ہے، قومی اسمبلی صرف اسلام آ باد کی حدود کیلئے قانون سازی کرسکتی ہےجبکہ بل میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق پورے ملک میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کو یونیورسٹی کھولنے کی اجازت دینے کیلئے قانون سازی نہ کی جا ئے ، سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ نیکی اور ثواب کا کام ہے ، یونیورسٹی کی اجازت دینا قومی اسمبلی اور صو بائی اسمبلی کا اختیار ہے،عالیہ کامران نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے،پیپلز پارٹی کے ایم این اے آ غارفیع اللہ نےتر میم پیش کی کہ یونیورسٹی 25فیصد نشستیں شہدا ء کے بچوں، غریبوں کے بچوں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے بچوں اور پسماندہ علاقوں کیلئے مختص کرے جنہیں مفت تعلیم دی جا ئے البتہ داخلہ میرٹ پر اہلیت کے مطابق دیا جا ئے، وزیر اطلاعات عطا ء اللہ تارڑ نے ترمیم کی حمایت کردی چنانچہ ایوان نے البیرونی بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ۔ اسپیکر ایاز صادق نے عالیہ کامران کی تعریف اپ کی تیاری بہت اچھی ہوتی ہے، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے بھی عالیہ کامران کی تعریف کی اور کہا کہ آپ بہت محنت کرتی ہیں،حکومتی بینچوں کو بھی ان کی تیاری سے سیکھنا چاہئے،قبل ازیں،بعد ازاںقومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ دن 11 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
اسلام آباد گریڈ 22کے ریٹائر ڈ افسر بی اے ناصر نے بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی میں بطور چیئرمین اپنے عہدے کا...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
واشنگٹن امریکا میں مہنگائی تین سال کی بلند ترین سطح پر ، ٹرمپ کیلئے معاشی چیلنج ،سالانہ افراطِ زر 4.2فیصد تک...
کراچیملک بھر سے 24 گھنٹے کے دوران 462 پروازیں آپریٹ، 68 منسوخ کی گئیں جبکہ 35 میں 1 سے 0 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
لاہور بھارت نے اپنے سینئر سفارت کار ڈاکٹر ستینجل پانڈے کو پاکستان میں نیا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...