آج کے دن بے نظیر بھٹو نے 35 سال کی عمر میں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا ، صدر زرداری

03 دسمبر ، 2025

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 35 سال کی عمر میں وزیراعظم کا حلف اٹھایا اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیرِ اعظم بن گئیں۔ اس دن کی مناسبت سے صدر آصف علی زرداری نےپیغام میں کہا کہ آج کے دن 36سال قبل گیارہ برس کے مارشل لاء اور آمریت کے بعد پاکستان میں جمہوری حکومت بحال ہوئی،35 سالہ بے نظیر بھٹو کی سربراہی میں جمہوریت کی واپسی کا سفر شروع ہوا، اس دن قوم میں امید کی نئی لہر دوڑ گئی، اور خواتین و نوجوان طبقے میں سیاسی شرکت کے خواب کو پروان چڑھنے کا پیغام ملا، صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ بے نظیر بھٹونے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بن کر عوامی حکومت، جمہوریت اور مساوات کے عزم کو تقویت دی۔