ایپل کا بڑا دھچکا، اے آئی چیف مستعفی، امَر سبرا منیا نئے سربراہ مقرر

03 دسمبر ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک) ایپل کا بڑا دھچکا، اے آئی چیف مستعفی، امَر سبرا منیا نئے سربراہ مقرر، ایپل کی جنریٹیو اے آئی پیش رفت حریف کمپنیوں کے مقابلے میں سست، Siri کی بڑی اپ ڈیٹ بار بار تاخیر کا شکار، گارڈین کے مطابق ایپل کے سربراہ برائے مصنوعی ذہانت جان جیانانڈریا سات سال بعد عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، ایسے وقت میں جب کمپنی گوگل جیسے حریفوں کی نسبت جنریٹیو اے آئی خصوصیات متعارف کرانے میں سست روی کا شکار ہے، خصوصاً اپنی آواز پر مبنی اسسٹنٹ سری کی اپ گریڈ میں۔ ان کی جگہ تجربہ کار اے آئی محقق امَر سبرا منیا ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو مائیکروسافٹ اور گوگل میں اہم مناصب پر کام کر چکے ہیں۔