پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل مسٹر تھامس ایکرٹ کی وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی ترقی ،سرمایہ کاری، خوشحالی اور دہشتگردی کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کے تمام فیصلوں کی بنیاد ہے۔ نائن الیون کے بعد کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا اور اب صوبائی حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ادارہ جاتی مضبوطی، اور استعداد سازی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت سستی اور صاف توانائی فراہم کرنے کے لیے چھوٹے پن بجلی گھروں اور ڈیموں پر فعال طور پر کام کر رہی ہے تاکہ گھریلو اور تجارتی صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ تجارتی سفارت کاری امریکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور اقتصادی تعلقات عالمی امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ملاقات کا اختتام دونوں فریقین کے اس مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ وہ سیکورٹی، ترقی، اور باہمی خوشحالی کے لیے دوطرفہ تعاون کو مستحکم کریں گے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
اسلام آباد گریڈ 22کے ریٹائر ڈ افسر بی اے ناصر نے بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی میں بطور چیئرمین اپنے عہدے کا...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
واشنگٹن امریکا میں مہنگائی تین سال کی بلند ترین سطح پر ، ٹرمپ کیلئے معاشی چیلنج ،سالانہ افراطِ زر 4.2فیصد تک...
کراچیملک بھر سے 24 گھنٹے کے دوران 462 پروازیں آپریٹ، 68 منسوخ کی گئیں جبکہ 35 میں 1 سے 0 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
لاہور بھارت نے اپنے سینئر سفارت کار ڈاکٹر ستینجل پانڈے کو پاکستان میں نیا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...