اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) تاجکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد کی نگرانی کے لیے روسی فوج کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تاجک صدر امام علی رحمان نے سکیورٹی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی مشاورت کے بعد روس اور روسی قیادت میں قائم علاقائی سکیورٹی اتحاد کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ تاجکستان اور افغانستان کے درمیان 1344 کلومیٹر طویل غیر مستحکم سرحد پر مشترکہ گشت کے لیے روسی دستے تعینات کیے جا سکیں۔ یہ اقدام اس ہفتے افغانستان کی جانب سے ہونے والے حملوں کے بعد کیا جا رہا ہے جن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چین کے پانچ شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہو چکے ہیں۔ تاجک سکیورٹی کونسل کے ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب رہیں تو روس ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سرحدی نگرانی میں مدد فراہم کرے گا جبکہ طالبان حکام نے بھی تاجکستان کے ساتھ سرحدی سکیورٹی میں تعاون کا عندیہ دیا ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
اسلام آباد گریڈ 22کے ریٹائر ڈ افسر بی اے ناصر نے بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی میں بطور چیئرمین اپنے عہدے کا...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
واشنگٹن امریکا میں مہنگائی تین سال کی بلند ترین سطح پر ، ٹرمپ کیلئے معاشی چیلنج ،سالانہ افراطِ زر 4.2فیصد تک...
کراچیملک بھر سے 24 گھنٹے کے دوران 462 پروازیں آپریٹ، 68 منسوخ کی گئیں جبکہ 35 میں 1 سے 0 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
لاہور بھارت نے اپنے سینئر سفارت کار ڈاکٹر ستینجل پانڈے کو پاکستان میں نیا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...