بیو رو کریسی تقرر و تبادلے؛ ڈاکٹر شمائلہ عمر ڈائریکٹرنیکٹاکی تعیناتی میں توسیع

03 دسمبر ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے ، ؛ڈاکٹر شمائلہ عمر (گریڈ 19) کی ڈیپوٹیشن پر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی کی مدت میں ایک سال کی توسیع ، ڈاکٹر زینب نوشیروانی نرم ہسپتال میں میڈیکل آفیسر ،محمد عارف اسسٹنٹ رجسٹرار انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن مقرر جبکہ محمد شاہد بشیر کی متروکہ وقف املاک بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں بھی توسیع کر دی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جا ری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطا بق لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زینب خالد نوشیروانی (بی ایس-17) کو محکمۂ صحت بلوچستان سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن آف میڈیسن (نرم) اسلام آباد میں میڈیکل آفیسر کے عہدے پر 3 سال کی ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا جبکہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ عمر (گریڈ 19) کی ڈیپوٹیشن پر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی جو کہ 27 دسمبر 2025 سے شمار ہو گی۔متروکہ وقف املاک بورڈ میں تعینات او ایم جی کے گریڈ اٹھارہ افسر محمد شاہد بشیر کے ڈیپوٹیشن کی مدت میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے، جو 13 دسمبر 2025 سے 12 دسمبر 2027تک شمار ہو گی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کے ڈی ایس پی/سی پی او محمد عارف خان (بی ایس-17) کو وزارت مواصلات سے وزارت تجارت کے ڈسپوزل میں منتقل کیا گیا ، انہیں انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی او) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انفورسمنٹ)/اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر تین سال کی ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔