وفاقی دارالحکومت، تین دنوں میں تین سکوٹی سوار طالبات جاں بحق

03 دسمبر ، 2025

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں 3دنوں سکوٹی کے حادثات میں تین طالبات جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی ، پیر کیرات سوا ایک بجے pNCA میں انٹریر ڈیزائننگ کی26سالہ طالبہ ثمرین حسین اپنی دوست26سالہ دوست تابندہ بتول کے ہمراہ اپنے گھر واقع جناح گارڈنز جانے کے لیے روانہ ہوئی اور شاہراہ دستور پر سیکٹریٹ چوک میں AYE379لینڈ کروزر نے سکوٹی کو ٹکر دے ماری، حادثے میں دونوں لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں، لینڈ کروزر کے 16سالہ ڈرائیور ابو زر کو موقعہ سے ہی گرفتار کر لیا گیا متوفیہ ثمرین حسین کے بھائی عدنان تجمل کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، پولیس نے ملزم ابو زر کو مقامی عدالت پیش کر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ، ابوزر ہائی کورٹ کے  جج  کا بیٹا بتایا جاتا ہے ، ہفتہ کے روز بھی تھانہ شالیمار کے علاقے ایران روڈ پر سکوٹی حادثے میں آمنہ خان جاں بحق اور فاطمی زخمی ہو گئی تھی