پراڈا نے اپنے فیشن حریف ورساچے کو 1.4 ارب ڈالر میں خرید لیا

03 دسمبر ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک ) پراڈا گروپ نے میلان کی فیشن حریف کمپنی ورساچے کی خریداری ایک ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے نقد سودے میں مکمل کر لی ہے، جس کے تحت اپنے دلکش سلہوٹس کے لیے مشہور اس فیشن ہاؤس کو پراڈا کے "اَگلی شِیک" جمالیات اور میو میو کی نوجوانوں پر مرکوز اپیل کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے لایا گیا ہے۔توقع ہے کہ یہ انتہائی متوقع سودا، امریکی لگژری گروپ کیپری ہولڈنگز کا حصہ رہنے کے دوران کورونا کی وبا ء کے دورانکے بعد درمیانی درجے کی کارکردگی کے بعد، ورساچے کی قسمت کو دوبارہ بحال کرے گا۔