لاہور( آصف محمود بٹ) پاکستان اور ترکی نے تاریخی جاوید منزل جو شاعر و مفکر علامہ محمد اقبال کی رہائش گاہ اور اب اقبال میوزیم کے طور پر کام کر رہی ہے، کی مکمل بحالی کے لیے جامع مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ Turkish Cooperation and Coordination Agency (TİKA) اور پنجاب حکومت کے محکمہ آثار قدیمہ، سیاحت اور میوزیمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے درمیان طے پایا ہے جو دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور مشترکہ ثقافتی ورثے کی مضبوط عکاسی کرتا ہے۔”جنگ” کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق معاہدے میں واضح کیا گیا ہے کہ علامہ اقبال کی فکری اور ادبی میراث نہ صرف پاکستان بلکہ ترکی اور دیگر مسلم ممالک میں بھی لوگوں کے لیے مشعلِ راہ رہی ہے۔ 2027 میں ان کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ پروجیکٹ ان کے پیغام کو نوجوان نسل تک پہنچانے اور ان کی میراث کو محفوظ بنانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔MoU کے تحت تیکا تمام قانونی اور مالی حدود کے اندر جاوید منزل / اقبال میوزیم کی مکمل بحالی کرے گا۔ تیکا تعمیراتی منصوبہ تیار کرے گا، ٹھیکیدار کمپنیوں کا انتخاب کرے گا، اور بحالی کے تمام کام اپنی منظور شدہ تکنیکی تفصیلات کے مطابق مکمل کرے گا۔ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد، تیکا میوزیم کی عمارت کو پنجاب کے محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرے گا اور عمارت پر کم از کم تین مقامات پر ترکی کی شراکت کو ظاہر کرنے والی پلیٹیں نصب کرے گا۔ تیکا کی تمام ذمہ داریاں عمارت کی باقاعدہ حوالگی کے بعد ختم ہو جائیں گی۔محکمہ آثار قدیمہ پنجاب بھی منصوبے کے تمام مراحل میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ یہ محکمہ سائٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تمام وفاقی اور صوبائی قوانین کی معلومات، ضروری اجازت ناموں، منظوریوں اور رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنائے گا۔ محکمہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی انتظامات، ماہرین کو مکمل معلومات اور سہولت فراہم کرنے، اور بنیادی ڈھانچے جیسے بجلی، پانی اور سڑک کی سہولیات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنائے گا۔بحالی کے بعد، میوزیم عوام کے لیے کھولا جائے گا اور اس کی حفاظت، دیکھ بھال اور مرمت جاری رکھی جائے گی۔ ساتھ ہی تیکا کی شراکت کو ظاہر کرنے والے نشانات اور پلیٹیں مستقل طور پر برقرار رکھی جائیں گی۔معاہدے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ یادداشت قانونی طور پر پابند نہیں ہے اور اس میں کسی فریق پر مالی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔ تعاون دوستانہ تعلقات، باہمی احترام اور مشترکہ ثقافتی ورثے کے فروغ کے جذبے کے تحت انجام دیا جائے گا۔ یہ MoU ترکی اور انگریزی دونوں زبانوں تحریر کیا گیا ہے۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
لندن پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ ماہین الہی کے فن پاروں کی نمائش ری امیجننڈ رئیلٹیز کے عنوان سے سینٹرل لندن میں...
اسلام آ باد وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید...
اسلام آبادوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان نے قوم کو معرکہ حق پر مبارکباد دیتے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نےگزشتہ دو ہفتوں میں مسلسل تین بار اضافہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اورلیوی...
لاہور سول سروسز اکیڈمی لاہور میں ’’پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘‘ کے تحت ایک جامع اور تفصیلی مکالمے کا...
کراچی اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے کہا ہے کہ فوج کو “فوری طور پر مزید اہلکار” درکار ہیں، توجہ سیاسی...
کراچی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے غیر مجاز کیمپسز سے تعلیم حاصل کرنے والے تقریباً 36 ہزار 931 طلبہ کی اسناد سے متعلق...