کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، مشتعل عوام نےتشدد کے بعد ڈاکو کو آگ لگادی ،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعہ کے تین مقدمات درج،غفلت برتنےپر ایس ایچ او معطل ، اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر سیون ایف بلوچ گوٹھ میں گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر عبدالحنان نامی شہری جاں بحق ہوا تھا۔واقعہ کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اسے آگ لگا دی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل شریوں نے ڈاکوکو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈاکو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔پولیس نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری عبدالحنان کے جاں بحق ہونے اور شہریوں کے تشدد سے ڈاکو کی ہلاکت کے تین مقدمات درج کر لیے ہیں۔پہلا مقدمہ شہری عبدالحنان کے قتل کامقدمہ اس کے سسرگل محمد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دوسرا مقدمہ ہلاک ڈاکوکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کا درج کیا گیا۔واقعہ کا تیسرا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں 30 سے 35 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مقدمہ پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت ساجد ولد زرین داد کے نام سے ہوئی ۔مقدمہ زیر دفعہ 302/147/149 کے تحت تیس سے پینتیس نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب غفلت برتنے پر ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن یوسف مہر کو معطل کر کے ہیڈ کوارٹر ویسٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
لندن پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ ماہین الہی کے فن پاروں کی نمائش ری امیجننڈ رئیلٹیز کے عنوان سے سینٹرل لندن میں...
اسلام آ باد وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید...
اسلام آبادوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان نے قوم کو معرکہ حق پر مبارکباد دیتے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نےگزشتہ دو ہفتوں میں مسلسل تین بار اضافہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اورلیوی...
لاہور سول سروسز اکیڈمی لاہور میں ’’پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘‘ کے تحت ایک جامع اور تفصیلی مکالمے کا...
کراچی اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے کہا ہے کہ فوج کو “فوری طور پر مزید اہلکار” درکار ہیں، توجہ سیاسی...
کراچی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے غیر مجاز کیمپسز سے تعلیم حاصل کرنے والے تقریباً 36 ہزار 931 طلبہ کی اسناد سے متعلق...