کراچی (محمد ناصر)پاکستان آئیڈل میں شامل گلوکار روحیل اصغر نے جیو سے گفتگو میں کہا ہے کہ موسیقی کا شوق اور جنون لاہور لے آیا،اعلیٰ تعلیم کے ساتھ گائیکی سے آمدن سے گھر کا خرچ چلاتے ہیں، دوستوں نے لاہور منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آئیڈل کے تین راؤنڈز میں بھرپور پرفارمنس دینے والے نوخیز گلوکار روحیل اصغر جب کراچی سے واپس لاہور پہنچے تو والدین اور بہنوں نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ روحیل اعلیٰ تعلیم کے حصول کیساتھ ساتھ گائیکی سے ہونے والی آمدن سے گھر کا خرچ بھی چلاتے ہیں۔روحیل اصغر کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے، مگر ان کے موسیقی کے شوق نے ان کے والدین کو لاہور منتقل ہونے پر مجبور کردیا۔ میوزک کیٹیگری کی بنیاد پر انہیں پنجاب یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ میں داخلہ ملا، جہاں ان کا شوق مزید پروان چڑھا۔ وہ اس وقت یونیورسٹی کی میوزک سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔روحیل کی آواز کی بازگشت وائس چانسلر آفس تک پہنچی تو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے انہیں سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ جب نوجوان ملک کا نام روشن کرتے ہیں تو بے حد خوشی ہوتی ہے۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
لندن پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ ماہین الہی کے فن پاروں کی نمائش ری امیجننڈ رئیلٹیز کے عنوان سے سینٹرل لندن میں...
اسلام آ باد وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید...
اسلام آبادوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان نے قوم کو معرکہ حق پر مبارکباد دیتے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نےگزشتہ دو ہفتوں میں مسلسل تین بار اضافہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اورلیوی...
لاہور سول سروسز اکیڈمی لاہور میں ’’پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘‘ کے تحت ایک جامع اور تفصیلی مکالمے کا...
کراچی اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے کہا ہے کہ فوج کو “فوری طور پر مزید اہلکار” درکار ہیں، توجہ سیاسی...
کراچی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے غیر مجاز کیمپسز سے تعلیم حاصل کرنے والے تقریباً 36 ہزار 931 طلبہ کی اسناد سے متعلق...